0
Saturday 15 Mar 2014 10:23

حکومت اوورسیز کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے، چوہدری مالک

حکومت اوورسیز کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے، چوہدری مالک
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی نارتھ انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اوورسیز کشمیری میرپور میں سرمایہ کاری کرکے نہ صرف میرپور بلکہ پورے خطے کی خدمت کر رہے ہیں۔ حکومت اوورسیز کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ نہ کرے۔ انہوں نے اپنے خون پسینے کی کمائی سے شاندار مکانات بنائے تاکہ نوجوان نسل کو وہاں جا کر کوئی کمی محسوس نہ ہو ہمارے بچے چھتوں میں وہاں انجوائے کریں یہ محض برطانیہ میں آباد نوجوان نسل کو اپنے ملک کے ساتھ محبت کے اتنا روپیہ پیسہ خرچ کیا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت کی طرف سے کسی قسم کی کوئی بھی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی بلکہ برطانیہ پلٹ اوورسیز کی جائیدادوں پر قبضے روز کا معمول بن چکے ہیں، کرپشن و چور بازاری انتہا کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بن خرماں سیکٹر میں گیس کی فراہمی نہ کرکے سوتیلے پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔ بن خرماں میرپور شہر کے باقی سینکڑوں کی طرح اہم مقام رکھتا ہے، سوئی گیس کا سب سے پہلے ان ہی کا حق تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرپور شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہوتے وقت ذہنی پستی کا ثبوت نہ دیں میرپور شہر کے سارے باسی یکساں عزت دار ہیں اس طرح کی درجہ بندی کرکے حکومت عوام کو اچھا پیغام نہیں دے رہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بن خرماں میں فوری سوئی گیس فراہم کی جائے بن خرماں کی عوام نے اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرکے ایک جمہوری حق استعمال کیا ہے جس کا ان کو پورا حق ہے۔
خبر کا کوڈ : 361899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش