0
Friday 21 Mar 2014 08:11

گذشتہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو وفاق اور چاروں صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی، عمران خان

گذشتہ انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو وفاق اور چاروں صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں وسیع پیمانے پر دھاندلی نہ ہوتی تو آج وفاق اور چاروں صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں ہوتی۔ پشاور میں انصاف اسٹوڈنٹس کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملک میں الیکشن شفاف نہیں ہوئے، جس کی قیمت تحریک انصاف کو چکانی پڑی اور وہ اقتدار سے محروم ہوگئی۔ عمران خان نے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ان کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔ قائد اعظم اور نیلسن مینڈیلا حق بات پر ڈٹے رہے، اسی لیے بڑے لیڈر بنے۔
خبر کا کوڈ : 364181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش