0
Friday 21 Mar 2014 00:40

اگر حکومت امریکا کی جنگ سے نکلنے کی بات کرے تو کل ہی بغیر مذاکرات کے امن قائم ہو جائے گا، مولانا سمیع الحق

اگر حکومت امریکا کی جنگ سے نکلنے کی بات کرے تو کل ہی بغیر مذاکرات کے امن قائم ہو جائے گا، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ آج حکومت طالبان مذاکرات کا مقام طے ہو جائے گا، کل تک دونوں کمیٹیوں کے ارکان کی ابتدائی ملاقات ہو سکتی ہے۔ ملتان میں ''تحفظ مدارس دینیہ اور اسلام کا پیغام امن" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ ماضی میں بھی حکمرانوں نے مدارس کو اصلاح اور ہمدردی کے نام پر مٹانے کی کوشش کی، مگر کامیاب نہیں ہوئے، موجودہ حکومت بھی ایسے اقدامات سے باز رہے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ جو لوگ جنگ کا کہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، امریکا جنگ سے بھاگ گیا ہے۔ اگر حکومت امریکا کی جنگ سے نکلنے کی بات کرے تو کل ہی بغیر مذاکرات کے امن قائم ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 364120
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش