0
Thursday 27 Mar 2014 11:25

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس،ملک دشمن عناصر کیخلاف قراردادپیش کرینگے،تجمل نقوی

آئی ایس او کی مجلس عاملہ کا اجلاس،ملک دشمن عناصر کیخلاف قراردادپیش کرینگے،تجمل نقوی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر تجمل نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل 28 مارچ سے آئی ایس او پاکستان کا دوسرا اجلاس مجلس عاملہ آزاد کشمیر میں شروع ہو گا، جس میں پاکستان بھر سے 23 ڈویژن شرکت کرینگے۔ اس اجلاس میں ڈویژنز اپنی سہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کرینگے اور احتساب کا عمل بھی ہو گا۔ اس اجلاس عاملہ میں آئی ایس او مرکز تین مہینوں کے لیئے ڈویژنز کو پروگرام بھی دیگا جس پر ڈویژن عمل درآمد کرانے کے پابند ہونگے۔ اس اجلاس میں اراکین مرکزی مجلس نظارت بھی شریک ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس مجلس عاملہ میں اسلام و ملک دشمن عناصر اور جو لوگ نام نہاد اسلامی تحریکوں کے ناموں سے اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ان کے خلاف اجلاس میں اکثریت رائے سے قرارداد منظور کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں تعلیمی اداروں میں تنظیم کی فعالیت پر خصوصی بحث ہو گی اور ساتھ ہی تیسرے اجلاس مجلس عاملہ کی تاریخ اور مقام بھی فائنل کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 366289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش