0
Tuesday 1 Apr 2014 10:39

ہوسکتا ہے وزیراعظم پرویز مشرف کو باہر جانے دیں، رانا ثناء اللہ

ہوسکتا ہے وزیراعظم پرویز مشرف کو باہر جانے دیں، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ٹی وی ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پرویز مشرف کو والدہ کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنا مشکل ہے اور ان کے حوالے سے حکومت پر فوج یا کسی ملک کا کوئی دباؤ نہیں۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی فوج سے نفرت چھپائے نہیں چھپ رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا پرویز مشرف کو والدہ کی عیادت کے لیے باہر بھیجا جائے یا نہیں؟ 86.9 فیصد لوگوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینی چاہیے جبکہ 13.1 فیصد نے اس کی مخالفت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 367822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش