0
Monday 31 Mar 2014 23:28

پرویز مشرف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دیدی

پرویز مشرف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے درخواست دیدی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکلوانے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی گئی۔ بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ انکے مؤکل کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد نہیں ہوئی۔ غداری کیس میں پرویز مشرف کے نئے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ درخواست میں آج کے عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا  کہ فیصلے میں لکھا ہے کہ ای سی ایل میں نام عدالت نے نہیں ڈالا، حکومت نام نکالنے کے فیصلے پر نظرِثانی سے انکار نہیں کرسکتی۔ حکومت پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے، وہ اپنے علاج اور بیمار والدہ کی عیادت کے لیے جانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 367750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش