0
Friday 4 Apr 2014 22:12

ہنزہ، ناصر آباد میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری، ماربل کی غیر قانونی لیزنگ پر لوگوں کے تحفظات

ہنزہ، ناصر آباد میں ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری، ماربل کی غیر قانونی لیزنگ پر لوگوں کے تحفظات
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عثمان علی نے پہلی مرتبہ ہنزہ کے گاوں ناصر آباد میں کھلی کچہری کا اہتمام کیا۔ جس میں ہنزہ نگر کے لائین ڈیپارٹمنٹ کے سربراہان شریک ہوئے۔ اس موقع پر ناصر آباد کے عوام کی جانب سے آبپاشی کے پانی، تعلیمی مسائل، عوام ناصر آباد کے لئے صحت کے مسائل، مختلف تعمیر شدہ لنک روڈ کے معاوضوں کی ادائیگی میں تاخیر کے علاوہ معدنیات کے حصول میں حائل رکاوٹوں سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ شاہراہ قراقرم کے توسیعی منصوبے کی زد میں آنے والے زمینوں کے معاوضوں میں تاخیر پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے اس موقع پر کہا کہ ناصر آباد کے لئے سب سے بنیادی مسئلہ پانی کا ہے، جو کہ مناپن سے لایا جاتا ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینر کریم خان کو احکامات جاری کئے گئے کہ جلد از جلد پائپ کی مرمت کا کام کرکے پہلے کی طرح پانی کو فوری بحال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائے تاکہ بروقت ناصر آباد کے لئے پانی بحال ہو سکے۔  دوسری جانب پچھلے کئی سالوں سے پانی کا ایک دوسرا پروجیکٹ پر کام التواء کا شکار ہے اس پر کام کرنے یا متبادل ذریعہ سے ضلعی انتظامیہ اور اسپیکر کے ساتھ مل کر اس مسئلے کو جلد حل کرنے کا یقین دلایا۔ ڈی سی ہنزہ نگر نے مزید کہا کہ عوام کو راشن کا مسئلہ درپیش ہے۔ جس کے لیے محکمہ خوراک اور تعلیم کی مدد سے سروے کیا جا رہا ہے۔ جلد از جلد عوام ان کے ساتھ تعاون کرے تاکہ راشن کارڈ عوام کو جلد فراہم اور موجودہ آبادی کے تناسب سے راشن دیا جا سکے جبکہ مایون اور خانہ آباد کے درمیان گذشتہ دوسال سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔ اس کی کاسٹ اسٹمیٹ تیار ہو چکی ہے۔ مایون اور خانہ آباد کے درمیان راستہ بحال کر لیا جائے گا۔ جس کے لئے سب ڈویثرنل انتظامیہ نے کاروائی عمل میں لائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 369182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش