0
Wednesday 15 Sep 2010 12:54

کشمیر سے انخلا پاکستان سے جنگ ہارنے کے مترادف ہو گا،ایڈوانی

کشمیر سے انخلا پاکستان سے جنگ ہارنے کے مترادف ہو گا،ایڈوانی
نئی دہلی:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارتی اپوزیشن رہنما لال کرشن ایڈوانی نے کہا ہے کہ کشمیر سے بھارتی فوج کا انخلا پاکستان سے جنگ ہارنے کے مترادف ہو گا،حکمراں جماعت نے کشمیر میں پاکستان کی جانب سے شروع کردہ تحریک کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں ایڈوانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔جموں اور کشمیر میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی ہے اور تحریک آزادی دن بدن مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ایڈوانی نے کہا کہ کوئی بھی غلط اقدام کشمیر کی تحریک آزادی کو مزید مستحکم کر دے گا۔مسئلے کا سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ایڈوانی نے خبردار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے خصوصی اختیارات کی واپسی یا علاقے سے فورسز کا انخلاء کشمیر پر پاکستان سے پروکسی وار ہارنے کے مترادف ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 37178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش