0
Friday 11 Apr 2014 20:36

شیعہ علماء کونسل کا مرکزی وفد علامہ عارف واحدی کی قیادت میں 16 اپریل کو بلتستان پہنچے گا

شیعہ علماء کونسل کا مرکزی وفد علامہ عارف واحدی کی قیادت میں 16 اپریل کو بلتستان پہنچے گا
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان و شیعہ علماء کونسل کا مرکزی وفد علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل، علامہ شبیرحسن میثمی اور علامہ رمضان توقیر کی سربراہی میں اپنے 6 روزہ دورے پر 16 اپریل کو بلتستان پہنچے گا۔  شیعہ علماء کونسل کی آفیشل نیوز سائٹ پر جاری بیان کے مطابق  16 اپریل کو ایس یو سی کا مرکزی وفد بلتستان روانہ ہو رہا ہے۔ وہاں کی ضرورت، قومی خدمت اور مقامی علماء کرام و عمائدین کی مشاورت اور تنظیمی فیصلے کی روشنی میں آئندہ انتخابات کیلئے حتمی لائحہ عمل تیار کیا جا ئے گا اور بھرپور انداز میں سیاسی کردار ادا کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 371892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش