0
Saturday 12 Apr 2014 09:48

جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، برجیس طاہر

جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی، برجیس طاہر
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ بھارتی انتخاب میں جو پارٹی بھی برسراقتدار آئے گی حکومت پاکستان اس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے اور علاقائی امن کے لیے کام کرے گی۔ دونوں ملکوں کے عوام جنگ و جدل اور نفرت کے کاروبار سے تنگ آ چکے ہیں۔ بھارت میں جو جماعت بھی برسراقتدار آئے اسے عوامی اُمنگوں کا احترام کرنا ہوگا۔ پاکستان اور بھارت میں بی جے پی کے حوالے سے یہ تاثر عام ہے کہ اس کی پالیساں عموماً مسلمان اور خصوصاً پاکستان دوست نہیں لیکن ہمارا ماضی کا تجربہ اس کے برعکس ہے۔ یہ بات اُنہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ بی جے پی کے سابقہ دور میں اس وقت کے وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی اور پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے علاقائی امن اور دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے کے لیے اعلان لاہور کے نام سے تاریخ ساز معاہدہ کیا۔ چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا کہ اب دونوں ملکوں کے عوام جان چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کے مابین اچھے تعلقات کے لیے واحد رکاوٹ ہے جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوگا خطے میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
خبر کا کوڈ : 372006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش