0
Tuesday 15 Apr 2014 08:19

ہمارے نزدیک وزارتیں نہیں پالیسیاں اہم ہیں، جے یو آئی

ہمارے نزدیک وزارتیں نہیں پالیسیاں اہم ہیں، جے یو آئی
اسلام ٹائمز۔ حکومت سے علیحدگی کے بعد جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر نواز لیگ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جے یو آئی کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن حکومت سے الگ ہونے کے بعد بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ وطن واپسی پر اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ جے یوآئی کے سیکریٹری اطلاعات مولانا امجد خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا اتحاد جمہوریت اور ملک کے مفاد میں ہو گا۔ 

ادھر مولانا عبدالغفور حیدری نے پارٹی وفود سے گفتگو میں کہا ہے کہ حکومت نے وعدے پورے نہیں کیے اسی لیے وزارتوں سے استعفیٰ دیا  جے یو آئی کے نزدیک وزارتیں نہیں پالیسیاں اہم ہیں، تحفظ پاکستان بل شرعی اور آئینی طور پر درست نہیں، اس سے انسانی حقوق پامال ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 372935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش