0
Thursday 25 Apr 2024 23:44

اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے عوام کبھی تسلیم نہیں کریگی، پاکستان سنی تحریک

اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے عوام کبھی تسلیم نہیں کریگی، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی کھلی دہشتگردی کے خلاف پاکستانی حکومت کو عالمی اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہیے، اسرائیل ناجائز ریاست ہے، اسے پاکستان کے عوام کسی طور بھی تسلیم نہیں کرینگے، حکومت او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے سلامتی کونسل میں غزہ کی جنگ بندی کی قرارداد پر مکمل عمل درآمد کرائے، او آئی سی اسرائیل کی طویل مجرمانہ فہرست پر خاموشی توڑ دے۔ اپنے مذمتی بیان میں شاداب نقشبندی نے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کے مجرمانہ فعل میں برابر کی شریک ہے، اقوام متحدہ کا غزہ جنگ بندی قرارداد پر عمل نہ کرانا اور اسرائیل کا روزانہ کی بنیاد پر فلسطین کے نہتے شہریوں پر بمباری کرنا سوالیہ نشان ہے، اسرائیل کے خلاف عالمی سطح پر کاروائی کا نہ ہونا ایک منظم منصوبہ بندی جس کے سہولت کار اقوام متحدہ اور عالمی ادارے ہیں۔

شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ فلسطین کے عوام کو اسرئیل ایک طرف بمباری اور دوسری جانب امدادی سامان میں رکاوٹ ڈال کر انسانیت دشمن جرائم کر رہا ہے، فلسطین کے عوام کو خوراک پہنچانے کیلئے عالمی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اسرائیل مصنوعات کا بائیکاٹ کرکے اسرائیل سے نفرت کا اظہار کر رہے ہیں، پاکستان سنی تحریک نے ملک بھر میں اسرائیل مخالف دستخطی مہم کے ذریعے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی شعوری مہم کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،عوام نے اسرائیل مصنوعات کا تیزی سے بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا ہے اور پاکستان مصنوعات کا استعمال بڑھ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش