0
Friday 19 Apr 2024 11:32

حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، امیر مقام

حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، امیر مقام
اسلام ٹائمز۔ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر امور کشمیر نے صدر خاور نواز راجہ کی سربراہی میں کشمیر جرنلسٹس فورم کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیر امور کشمیر نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے لوگ بھارتی تسلط سے آزادی اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جو ایک روز ضرور رنگ لائیں گی۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں پائیدار امن و استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ امیر مقام نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کے استحکام کیلئے پر عزم ہے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کو تعمیر و ترقی کا گہوارہ بنا کر ایک مثالی خطہ بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1129679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش