0
Friday 18 Apr 2014 23:07

حکومت امن کیلئے صرف مذاکرات پر اکتفا نہ کرے، خورشید شاہ

حکومت امن کیلئے صرف مذاکرات پر اکتفا نہ کرے، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت صرف مذاکرات پر اکتفا نہ کرے، امن و امان بحال کرنے کیلئے دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔ گھوٹکی کی تحصیل میرپور ماتھیلو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے آصف علی زرداری کی حالیہ ملاقات کے دوران حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تحفظ پاکستان بل پر پی پی کے تحفظات ختم کرے گی۔ اس سلسلے میں بل میں ترامیم کرائی جائیں گی۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خود ساختہ سروے کرانے سے کوئی بھی حکمران مقبول نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 374308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش