0
Monday 21 Apr 2014 01:32
طالبان کے خلاف قومی جہاد کا اعلان کیا جائے

پاکستان کو دیوبندی اور سلفی اسٹیٹ بنانیکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، صاحبزادہ حامد رضا

اسلامی ریاست کیخلاف مسلح بغاوت شریعت کے منافی ہے
پاکستان کو دیوبندی اور سلفی اسٹیٹ بنانیکی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل ’’اینٹی طالبان تحریک‘‘ چلائے گی۔ حکمرانوں نے دہشتگردوں کی ناز برداریاں بند نہ کیں تو 60 ہزار شہداء کے ورثاء کے ساتھ ملکر حکومتی ایوانوں کا گھیراؤ کریں گے۔ ملک بچانے کیلئے ریاست مخالف طالبان کے خلاف قومی جہاد کا اعلان کیا جائے۔ پوری قوم امن جہاد میں شرکت کیلئے تیار ہے۔ ڈیڑھ ارب ڈالر لے کر ایک مخصوص مکتبہ فکر کو پاکستان پر مسلط کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو دیوبندی اور سلفی سٹیٹ بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پرویز مشرف کے مقدمہ کی آڑ میں پاک فوج کی توہین ناقابل برداشت ہے۔ اہلسنّت دشمنانِ پاکستان اور دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ صوفیاء کے ماننے والے اہل حق عاشقان پاکستان اور طالبان ظالمانِ پاکستان ہیں۔ جے یو آئی اور جماعت اسلامی ریاست کے باغیوں کی کھلم کھلا پشت پناہی کرکے ملک دشمنی اور امن دشمنی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ حکومت نے قوم کو ڈاکووں، دھماکوں اور فاقوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ نظام مصطفٰی ﷺ ہی مظلوموں کی آخری امید ہے۔ پاکستان کو بھارتی منڈی اور امریکی کالونی نہیں بننے دینگے۔ بھارت سے دوستی کشمیری شہداء کے خون سے غداری ہے۔ ملک میں بارود کی بو ختم کرکے درود کی خوشبو پھیلانے کی ضرورت ہے، ہم سر کٹوا دینگے لیکن دہشتگردوں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔ پاکستان میں امریکی ورلڈ آرڈر نہیں محمدی ورلڈ آرڈر چلے گا۔ 35 پنکچروں والی جمہوریت جعلی اور فراڈ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے زیراہتمام صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی یاد میں دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں منعقدہ "استحکام پاکستان کانفرنس" کے ہزاروں پرجوش شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس سے سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر اسد خان جدون، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رہنما میاں عتیق، پاکستان فلاح پارٹی کے قاضی عتیق الرحمن، پیر جلیل احمد شرقپوری، اسلامی نظریہ کونسل کے رکن پیر خالد سلطان قادری، سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل طارق محبوب صدیقی، وائس چیئرمین سنی اتحاد کونسل سید جواد الحسن کاظمی، مولانا وزیر القادری، سنی اتحاد کونسل پنجاب کے صدر پیر سید محمد اقبال شاہ، پنجاب کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد سعید رضوی، چیف آرگنائزر عمار سعید سلیمانی، صاحبزادہ محمد حسن رضا و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

صاحبزادہ محمد حامد رضا نے مزید کہا کہ فسادیوں کو اثاثہ سمجھنے کی ریاستی سوچ تباہ کن ثابت ہوئی ہے۔ امن کا جھنڈا اٹھانے والے ہی ملک کا اصل اثاثہ ہیں۔ جعلی شیر دہشتگردوں کے سامنے گیدڑ بن چکے ہیں۔ صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کے مشن کا جھنڈا سرنگوں نہیں ہونے دینگے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے جن خدشات و خطرات کا اظہار کیا تھا وہ آج سچ ثابت ہو رہے ہیں۔ لسانیت، علاقائیت اور فرقہ واریت کے بتوں کو پاش پاش کرنا ہوگا، ناموس ارض وطن کے کیلئے اپنے لہو کا آخری قطرہ بھی نچھاور کر دینگے۔ پاکستان اور اسلام کی محبت ہمارے جسم میں لہو بن کر دوڑ رہی ہے۔ نظریہ پاکستان کے مخالفین کی حکومتی ایوانوں میں پذیرائی سے قائد اعظم کی روح کو تڑپایا جا رہا ہے۔ بلوچ علیحدگی پسند اور طالبان پاکستان کی سلامتی کے دشمن بن چکے ہیں۔ اسلامی ریاست کے خلاف مسلح بغاوت شریعت کے منافی ہے۔ پاکستان بدحال اور حکمران خوشحال ہوتے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا امن تباہ کرنا عالمی ایجنڈا ہے۔ شہداء کے لواحقین حکمرانوں سے اپنے پیاروں کے خون کا حساب اور جواب مانگتے ہیں۔ حکمرانوں نے دہشتگردوں کی سرپرستی نہ چھوڑی تو حکومت کا دھڑن تختہ کر دینگے۔
خبر کا کوڈ : 374815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش