0
Monday 21 Apr 2014 01:39
طالبان ظلم اور جرم کی علامت بن چکے ہیں

دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کیخلاف وفاقی وزراء کی بدزبانی قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

پنجاب حکومت ہمارے لئے وقت کے ابن زیاد کی حکومت ہے
دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کیخلاف وفاقی وزراء کی بدزبانی قابل مذمت ہے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کا دو ٹوک اعلان کیا جائے۔ طالبان ظلم اور جرم کی علامت بن چکے ہیں۔ دہشتگرد ڈالروں کے لالچ میں پاکستان دشمن طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ پاکستان ایران گیس منصوبہ ختم کرنا ملک دشمنی ہے۔ بیگناہوں کا خون بہانے والے پیشہ ور قاتل ہیں۔ دفاع وطن کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کے خلاف وفاقی وزراء کی بدزبانی قابل مذمت ہے۔ پاکستان، افغانستان اور ایران کو علاقائی بلاک تشکیل دینا چاہیے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق نہیں دیئے جا رہے، چھ روز سے عوام سڑکوں پر ہیں، لیکن بےحس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، پنجاب حکومت ہمارے لئے وقت کے ابن زیاد کی حکومت ہے، دہشتگردوں کو چھوڑا جا رہا ہے جبکہ پرامن لوگوں کو فورتھ شیڈیول میں ڈالا جا رہا ہے، فرقہ وارنہ دہشتگردی میں ملوث گروہ گرفتار ہوچکا ہے، اب دیکھتے ہیں کہ پنجاب حکومت ان کیخلاف کیا کارروائی کرتی ہے، سی پی او لاہور کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سے حقائق کھل کر سامنے آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 374818
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش