0
Tuesday 29 Apr 2014 21:52

شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، کے پی کے میں کانوائے سسٹم ختم کرنیکی تجویز

شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، کے پی کے میں کانوائے سسٹم ختم کرنیکی تجویز
اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم پر کانوائے ختم کرنے کے حوالے سے کوہستان میں جاری احتجاج کرنیوالے ٹرانسپوٹرز کے کوہستان کی ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں اور شاہراہ قراقرم کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔ کانوائے سسٹم دہشتگردی کے واقعات کے بعد شروع کیا گیا تھا۔ مسافر گاڑیوں کے ساتھ دہشتگردی کے دو واقعات خیبر پختونخواہ کی حدود میں جبکہ ایک گلگت بلتستان کی حدود میں رونما ہوا تھا۔ کوہستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی گلزار نے صحافیوں کو بتایا کہ کوہستان کے ڈپٹی کمشنر سے ٹرانسپورٹرز کے طویل ترین مذاکرات ہوئے، جس میں ڈپٹی کمشنر کوہستان نے کمشنر ہزارہ و دیگر اعلٰی حکام سے باقاعدہ میٹنگ کی اور فیصلہ کیا کہ کے پی کے ایریا میں کانوائے ختم کر دی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے گلگت بلتستان انتظامیہ سے مذاکرات کے لئے کوہستان اور گلگت بلتستان ٹرانسپوٹرز ایسوسی ایشن آج بدھ کو مذاکرات کرے گی اور انتظامیہ کو باور کرایا جائیگا کہ کانوائے کو فوری ختم کیا جائے۔ شاہراہ قراقرم پر پولیس اور جی بی اسکاؤٹس کی پیٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے تاکہ دہشتگردی کا کوئی واقعہ رونما نہ ہو سکے۔ حاجی گلزار نے کہا کہ شاہراہ قراقرم پر اب تک جتنے بھی دہشتگردی کے واقعات رونما ہوئے ہیں وہ کانوائے کے دوران ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب گلگت بلتستان کے عوام ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ہیں۔ انشاءاللہ حالات بہتر ہونگے۔ عوام ٹرانسپورٹرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کانوائے کے نام پر مسافر اور ٹرانسپورٹرز جس مشکل سے گزر رہے ہیں اس سے نجات مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 377663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش