0
Tuesday 29 Apr 2014 23:54

لیاقت بلوچ نے ہسپتال میں جاکر حامد میر کی عیادت کی

لیاقت بلوچ نے ہسپتال میں جاکر حامد میر کی عیادت کی
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے مقامی ہسپتال میں جا کر قاتلانہ حملے میں زخمی ہو نے والے سینئر صحافی اورمعروف اینکر پرسن حامد میر کی عیادت کی، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، جنرل سیکرٹری عبدالوہاب، سیکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات ریاض صدیقی بھی ہمراہ تھے۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے پریس ریلیز کے مطابق لیاقت بلوچ نے حامد میر کی خیریت دریافت کی انہیں گلدستہ پیش کیا، اظہار یکجہتی کیااور انکی جلدومکمل صحت یابی کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے، حامد میر نے اپنے کالمز اور ٹاک شوز کے ذریعے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہا کہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات کیلئے کمیشن کا قیام خوش آئند ہے، آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیے، حامد میرکمیشن کے سامنے حملے کے بارے میں تمام حقائق کھول کر بیان کریں۔
خبر کا کوڈ : 377698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش