0
Thursday 8 May 2014 00:15

ملتان میں انسانی حقوق کمیشن کے رہنما ایڈووکیٹ راشد رحمان کو قتل کر دیا گیا

ملتان میں انسانی حقوق کمیشن کے رہنما ایڈووکیٹ راشد رحمان کو قتل کر دیا گیا

اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کمیشن کے رہنما ایڈووکیٹ راشد رحمان کو نامعلوم افراد نے ان کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ انسانی حقوق کمیشن کےرہنما راشد رحمان ایڈووکیٹ کچہری روڈ پر واقع اپنے دفتر میں جونیئر وکیل نسیم اور دوست افضل کے ہمراہ موجود تھے کہ نامعلوم مسلح ملزمان دفتر میں گھس آئے، ملزمان نے راشد رحمان سے بات چیت کی اور اس دوران ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایڈووکیٹ راشد رحمان اور ان کے دفتر میں موجود دو ساتھی بھی شدید زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے نشتر اسپتال منتقل گیا، جہاں ایڈووکیٹ راشد رحمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ اتنی شدید تھی جس سے قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،راشد رحمان کی ہلاکت کی اطلاع ملتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد نشتر اسپتال پہنچ گئی، جبکہ وکلا نے ایڈووکیٹ راشد رحمان کے قتل کے خلاف کل عدالتی بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیا۔

خبر کا کوڈ : 380265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش