0
Friday 9 May 2014 22:55

اسلام آباد، ایس یو سی ضلع گلگت و ہنرہ نگر کے وفد کی علامہ شبیر میثمی سے خصوصی ملاقات

اسلام آباد، ایس یو سی ضلع گلگت و ہنرہ نگر کے وفد کی علامہ شبیر میثمی سے خصوصی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ضلع گلگت اور ضلع ہنزہ نگر کے عہدیداران کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی ضلعی صدر گلگت کی سربراہی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما اور مرکزی سیاسی سیل کے انچارج حجۃ الاسلام علامہ شیخ شبیر حسن میثمی سے مرکزی دفتر ایس یو سی میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ایس یو سی صوبہ سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ ناظر عبّاس تقوی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی بھی موجود تھے جبکہ ضلع گلگت اور ضلع ہنزہ نگر کے عہدیداران میں ضلع گلگت کے صدر مولانا شیخ شہادت حسین ساجدی، جنرل سیکرٹری شیخ سلطان صابری، سیکرٹری اطلاعات عارف حسین، شیخ گلاب حسین شاکری، شیخ اقبال حسین توسلی، اور ہنزہ کے راہنما شیخ شبیر حسین حکیمی شامل تھے۔ ملاقات میں گلگت بلتستان میں تنظیمی، ملی اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ مختلف قومی، ملی و تنظیمی امور پر طویل مشاورت کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 380932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش