0
Saturday 10 May 2014 09:33

مقبوضہ کشمیر، فوجی جماؤ اور گرفتاریوں سے قیام امن ناممکن ہے، محمد عبداللہ وانی

مقبوضہ کشمیر، فوجی جماؤ اور گرفتاریوں سے قیام امن ناممکن ہے، محمد عبداللہ وانی
 اسلام ٹائمز: امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر محمد عبداللہ وانی نے مسجد الھدیٰ باراں پتھر بتہ مالو میں نماز جمعہ کے موقعے پر ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں یہاں کے باشندوں کے ساتھ 64 برس قبل اُس وقت کے ہندوستانی حکمرانوں نے جو وعدہ کیا گیا تھا وہ آج تک نہیں نبھایا گیا وعدہ وفا کئے بغیر خطے میں قیام امن کی جنتی بھی کوششیں کی جائیں گی وہ مصنوعی ہی ثابت ہوں گی اور اُن کے مثبت نتائج برآمد ہونے کی کوئی اُمید نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ریاست میں گرفتاریوں اور فوجی جماؤ سے حالات بد سے بدتر ہی ہوں گے اور جب تک مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں یا سہ فریقی مذاکرات کے ذریعے یہاں کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق حل نہ کیا جائے، یہاں امن کے قیام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا،  امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اُمت مسلمہ میں سچائی اور دیانتداری نایاب ہوتی جارہی ہے اور اِس کے نتیجے میں ہمارا انفرادی و اجتماعی کردار مومنانہ نہیں رہا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے یہاں عہد و پیمان کی کوئی وقعت ہی نہیں رہی ہے اورنہ ہی اسلام کے ماننے والے بحیثیت مجموعی دیانتداری کے ساتھ دین کی آبیاری کرنے پر آمادہ ہیں، امیر جماعت نے کہا کہ اُمت کو اس وقت دنیا بھر میں جتنے بھی مسائل درپیش ہیں اُن کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ مسلمانوں نے دیانتداری، سچائی اور راستبازی کو چھوڑ کر دنیا پرستی کو اپنا شعار بنالیا ہے، انہوں نے اُمت مسلمہ بالخصوص مسلمانان کشمیر سے اپیل کی کہ وہ سچائی اور دیانتداری کو اپنا شعار بنائیں اور حق کے طرفدار بن کر حقیقی معنوں میں مومنانہ طرز زندگی اختیار کریں، انہوں نے کہا کہ مومن خالص حق کا طرفدار یعنی اللہ کا فرمانبردار ہوتا ہے وہ کبھی بھی کفر کا ساتھ دینے والا نہیں ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 381021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش