0
Friday 16 May 2014 21:51

مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او گلگت کے زیراہتمام “امریکہ مردہ باد” ریلی

مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او گلگت کے زیراہتمام “امریکہ مردہ باد” ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت زون کے زیراہتمام امریکہ مردباد ریلی نکالی گئی۔ ریلی جامع امامیہ مسجد سے بعد از نماز شروع ہوئی جو بےنظیر چوک سے ہوتی ہوئی خزانہ روڈ پہنچی۔ اس دوران مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ جن پر امریکہ، اسرائیل اور جیو ٹی وی چینل کے خلاف نعرے درج تھے، مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور نجی ٹی وی چینل کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی صدر آئی ایس او عارف حسین قمبری، ڈوثرنل صدر آئی ایس او مدثر عباس حیدر اور دیگر مقررین نے کہا کہ16مئی 1948 کو امریکہ نے اپنی ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا تھا اور آج اسرائیل کے ناجائز وجود کا دن ہے۔ امریکہ عالم اسلام کا دشمن ہے یہ دہشت گرد ملک مسلمانوں کے خاتمے کے درپے ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام عالم اسلام اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور دشمنان اسلام برطاینہ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرے مگر افسوس کہ ہمارے حکمران امریکہ اور اسرائیل کے غلام بن کر رہ گئے ہیں۔ عوام کے مفادات کی بجائے امریکہ کے مفادات کو عزیز رکھتے ہیں۔ ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کے عوام اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔

مقررین نے کہا کہ ایران ہمارا پڑوسی اور دوست ملک ہے، ایران نے پاکستان کی مشکلات کو کم کرنے کے لئے پاکستان کو گیس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی مگر ہمارے حکمرانوں نے ملک کو گیس کی فراہمی کی بجائے یہودیوں کے ایجنٹ بننے کو ترجیح دی ہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ نجی ٹی وی چینل جیو یہودیوں کا ایجنٹ ہے اور یہ چینل اسرائیل کی مدد سے چل رہا ہے۔ اسرائیل کے اس چینل نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کی آل کی شان میں گستاخی کی ہے۔ جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اور امریکہ کی مدد سے چلنے والے چینل کو فوری بند کیا جائے۔ ریلی کے آخر میں امریکی صدر کا پتلا بھی نظر آتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 383202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش