0
Tuesday 20 May 2014 19:53

جیو کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، 50 سے زائد گدی نشینوں کا مطالبہ

جیو کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، 50 سے زائد گدی نشینوں کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل سے وابستہ 50 سے زائد روحانی خانقوں کے سجادہ نشین مشائخ نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر جیو کو سزا نہ دی گئی تو ہزاروں مشائخ اپنے لاکھوں مریدوں سمیت سڑکوں پر نکل آئینگے۔ جمعہ 23 مئی کو ہر روحانی آستانے پر جیو کے اسلام و پاکستان دشمن رویہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ گستاخانہ پروگرام نشر کرنے پر جیو کی معافی مسترد کرتے ہیں۔آل رسول کی توہین ناقابل معافی جرم ہے۔ جیو کی معافی مانگ کر خاموشی اختیار کرلی گئی تو آئندہ بھی گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہے گا اس لئے جیو کی گستاخی پر مٹی ڈالو فارمولا ناقابل قبول ہے۔ حکومتی وزراء کا دبئی جاکر جیو کے مالک کی ناز برداریاں کرنا شرمناک ہے۔ جیو کی اسلام و پاکستان دشمنی پر وزیر اعظم کی خاموشی افسوسنا ک ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت جیو کو بچانے کی کوششوں سے باز آجائے کیونکہ جیو نے اہل بیت کی گستاخی کا ارتکاب کرکے سنگین اور بد ترین جرم کیا ہے۔ پیمرا کو جیو کے خلاف عوامی امنگوں کے مطابق فیصلہ کرنا چاہیئے۔ حکمران قوم کے بجائے اپنے چہیتے چینل کے ساتھ کھڑے ہو کر آگ سے کھیل رہے ہیں۔ اعلامیہ جاری کرنے والے مشائخ میں پیر فضل رسول حیدر رضویخ پیر نقیب الرحمن، پیر سید عظمت علی شاہ ، پیر خالد سلطان قادری، پیر خواجہ فقیر محمد باروی، پیر میاں مبارک علی قادری، پیر طارق ولی چشتی، پیر میاں غلام مصطفی،پیر سید شمس الدین بخاری، پیر سید سرور حسین شاہ، پیر محمد مطلوب رضا، پیر عمار سعید سلیمانی، پیر سید محمد اقبال شاہ، پیر سید محمد شاہ ہمدانی، پیر صوفی ضیا ء اللہ قادری،پیر محمد احمد قادری سروری، پیر نور الٰہی انور ،پیر سید شجاعت علی حسین شاہ،پیر سید فدا حسین شاہ و دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 384552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش