0
Wednesday 21 May 2014 01:06

جنگ جیو کو کردار کشی کرنے پر پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی معافی مانگی چاہیئے، صابر بلوچ

جنگ جیو کو کردار کشی کرنے پر پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی معافی مانگی چاہیئے، صابر بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں اپوزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے فیصلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن حسب منشا لوگوں کو دی جائے گی۔ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی طرف سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف بات کرنے پر پیپلز پارٹی نے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی۔ سینیٹ کا اجلاس قائمقام چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت ہوا، وقفہ سوالات کے دوران وزیر مملکت شیخ آفتاب نے بتایا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لئے وزارت دفاع سے مشاورت نہیں کی گئی۔ کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ایئر لائن کے چھبیس فیصد حصص فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔ سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری کے بغیر پی آئی اے کی نجکاری کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، نجکاری کے فیصلے کے خلاف اپوزیشن نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے وزیر مملکت عابد شیر علی سے استفسار کیا کہ شہباز شریف کا تین ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا دعویٰ غلط ثابت ہوا، وزیراعلٰی پنجاب نے کہا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ ہوئی تو میرا نام بدل دینا۔ ان کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی بتائیں کہ شہباز شریف کے لئے کیا نام تجویز کیا گیا ہے۔

وزیر مملکت پانی و بجلی نے کہا کہ اگر میری قیادت کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کئے جائیں گے تو میں بھی آصف علی زرادری کے لئے نام تجویز کروں گا، وزیر مملکت کے ریمارکس پر پیپلز پارٹی کے ارکان نے ایوان میں احتجاج شروع کر دیا۔ ملک کی موجودہ صورتحال پر بحث کرتے ہوئے سینیٹر حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش پر حکومت کا ساتھ دینگے۔ سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ جیو ٹی وی نے ڈی جی آئی ایس آئی کو جرائم پیشہ شخص کی طرح اسکرین پر دکھایا، اہل بیت ؑ کی شان میں توہین کی گئی تو ردعمل تو سامنے آئیگا۔ قائمقام چیئرمین صابر بلوچ نے کہا کہ جنگ اور جیو نے پیپلز پارٹی کی قیادت کی کردار کشی کی، میڈیا گروپ پیپلز پارٹی سے بھی معافی مانگے۔ سینیٹ کا اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 384622
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش