0
Monday 26 May 2014 22:09

مودی کے وزیراعظم بننے سے چند گھنٹے قبل ان کی آبائی ریاست میں مسلم کش فسادات

مودی کے وزیراعظم بننے سے چند گھنٹے قبل ان کی آبائی ریاست میں مسلم کش فسادات
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق احمد آباد میں 2002 کے مسلم کش فسادات کا ذمہ داری موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ٹھہرایا جاتا ہے، تاہم وہ ہمیشہ اس بات سے انکار کرتے رہے ہیں۔ لیکن اس کا ایک اور ثبوت یہ ہے کہ ابھی انہوں نے وزارت عظمیٰ کی ذمہ داریاں سنبھالی بھی نہ تھیں کہ ان کی ریاست گجرات میں مسلم کش فسادات پھوٹ پڑے ہیں اور انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کی کئی املاک کو آگ لگا دی ہے۔ اتوار کی رات ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد کے علاقے گومتی پور میں شادی کی تقریب کے دوران دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہو گئی، معمولی ٹریفک حادثہ دیکھتے ہی دیکھتے مسلم کش فسادات کی شکل اختیار کر گیا اور انتہا پسند ہندوؤں نے کئی دکانوں، ایک بس اور دیگر املاک کو آگ لگا دی۔ پولیس نے شر پسندوں پر قابو پانے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ احمد آباد کے جوائنٹ پولیس کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں امن و امان کی صورت حال قابو میں ہے تاہم علاقے میں کشیدگی کی فضا برقرار ہے اور مسلمانوں میں شدید خوف پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ 2002 میں نریندر مودی ہی کی وزارت اعلیٰ میں گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں نے فسادات کے دوران ایک ہزار سے زائد مسلمانوں کو شہید اور درجنوں خواتین کی عصمت دری کی تھی اس کے علاوہ بڑی تعداد میں مسلمانوں کی املاک کو بھی تباہ کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 386569
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش