0
Monday 26 May 2014 20:34

نواز شریف اور نریندرا مودی کی ون آن ون ملاقات کل ہوگی

پاک بھارت مذاکرات کی بحالی سمیت اہم ایشوز زیر غور آئینگے
نواز شریف اور نریندرا مودی کی ون آن ون ملاقات کل ہوگی
اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی باضابطہ ملاقات کل منگل کو ہوگی، جس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیراعظم کے مشیر برائے نیشنل سکیورٹی سرتاج عزیز، طارق فاطمی، حسین نواز اور سیکرٹری ٹو پی ایم جاوید اسلم شریک ہونگے۔ اس اہم ملاقات میں پاک بھارت مذاکرات کی بحالی سمیت اہم ایشوز زیر غور آئینگے۔ پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ملاقات سے قبل بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سابق وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کرینگے۔ وزیراعظم نواز شریف کی بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات کا وقت بھی کل طے ہے۔ بھارتی صدر سے ملاقات میں وزیراعظم کے ساتھ سرتاج عزیز، طارق فاطمی، جاوید اسلم، اعزاز احمد چوہدری اور عبدالباسط شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 386557
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش