0
Tuesday 3 Jun 2014 00:00

مسلم لیگ (ن) ضلع اسکردو کے رہنماء نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی

مسلم لیگ (ن) ضلع اسکردو کے رہنماء نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ گلگت بلتستان میں  الیکشن کی تیاریون میں  تیزی لارہی ہے۔ گزشتہ روز حلقہ نمبر 1 اسکردو سے معروف کاروباری و سماجی شخصیت سید سلطان شاہ اور روندو سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیت صوبیدار سید مھدی شاہ نے متحدہ قومی موومنٹ میں  باضابطہ شمولیت اختیار کی ہے۔ اس سے قبل سید سلطان شاہ مسلم لیگ نون ڈسٹرکٹ اسکردو کے جنرل سیکرٹری تھے، انہون نے اپنے پورے احباب کے ہمراہ متحدہ قومی مومنٹ میں  شمولیت اختیار کی ہے۔ اس موقع پر انہوں  نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک کے 98 فیصد غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں  کی نمائندہ جماعت ہے، جس کے منشور اور تنظیمی نظام سے متاثر ہو کر متحدہ قومی مومنٹ میں  شامل ہو رہا ہوں۔  انہوں نے کہا کہ الطاف حسین ایک عرصے سے غریب اور متوسط طبقے کی خدمت کر رہا ہے ان کے کردار اور عمل سے متاثر ہو کر متحدہ قومی مومنٹ میں  شامل ہو رہا ہوں۔

 
خبر کا کوڈ : 388630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش