0
Thursday 5 Jun 2014 16:38

صوبائی حکومت تعلیم پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

صوبائی حکومت تعلیم پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت تعلیم اور دیگر صحت مند سرگرمیوں خصوصاً کھیل کود کے فروغ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ یوتھ فیسٹیول کا انعقاد اور پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کلب کی کوئٹہ آمد اس بات کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ فیسٹیول، ادبی پروگراموں، سیمینار اور مشاہروں کے کوئٹہ میں انعقاد کے باعث بلوچستان سے متعلق منفی تاثر ختم ہونے میں مدد ملی ہے۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ بلوچستان میں نچلی سطح سے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلٰی نے بلوچستان وویمن فٹبال کلب کے مسائل حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر کھیل و ثقافت میر مجیب الرحمان محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت بالخصوص وزیراعلٰی بلوچستان تعلیم اور کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور انہیں بھرپور مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ بلوچستان میں ڈویژنل اور ضلعی ہیڈ کوارٹر میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کئے جائیں گے جبکہ تمام سکولوں کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان بھی جلد فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سردار اسلم بزنجو، عبدالرحیم زیارتوال، نواب محمد خان شاہوانی، سردار مصطفٰی خان ترین، صوبائی مشیران میر خالد لانگو، سردار رضا محمد بڑیچ، حاجی میر اکبر آسکانی اور مختلف محکموں کے حکام بھی موجود تھے۔

خبر کا کوڈ : 389272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش