0
Monday 9 Jun 2014 00:25
شیخ رشید کو نوٹنکی کرنے کا حق ہے

شیخ رشید کی مِنی مارچ سے 5 ہزار مسافر متاثر ہونگے، خواجہ سعد رفیق

شیخ رشید کی مِنی مارچ سے 5 ہزار مسافر متاثر ہونگے، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ٹرین مارچ کی کال کو مِنی مارچ قرار دیتے ہوئے کہا ہے شیخ رشید کو نوٹنکی کرنے کا حق ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان ثابت کریں وفاقی بجٹ میں خیبر پختونخوا کے فنڈز میں کونسی کٹوتی کی گئی۔ لاہور سے نارووال کے لئے فیض احمد فیض ٹرین کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی بیس جون سے شروع ہونے والے ٹرین مارچ کو مِنی مارچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوامی ایکسپریس میں صرف چھہتر سیٹیں مانگی ہیں اس منی مارچ سے پانچ ہزار مسافر متاثر ہونگے ریلوے ٹریک کوئی جی ٹی روڑ نہیں انکو مارچ کا حق ہے مگر وہ مسافروں کو پریشان نہ کریں۔ خواجہ سعد رفیق کا عمران خان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ افسوس کہ عمران خان کی سیاست ناپختگی کی آئینہ دار ہے وہ اپنے صوبے میں ڈینگی کو کنٹرول کر سکے نہ ہی پولیو کو البتہ وزراء اور ارکان اسمبلی کی مراعات میں ڈیڑھ سو فیصد اضافہ کر دیا۔ فیض احمد فیض ٹرین کی افتتاحی تقریب میں فیض کی بیٹیوں سلیمہ ہاشمی اور منزہ ہاشمی کے ساتھ ٹرین کو روانہ کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ اس ٹرین سے روزانہ سولہ سو مسافر مستفید ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 390314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش