0
Friday 13 Jun 2014 16:20

طاہرالقادری آئین اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، خواجہ سعد رفیق

طاہرالقادری آئین اور جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، خواجہ سعد رفیق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ شیخ رشید، عمران خان اور چوہدری برادران کے ساتھ مل کر جمہوریت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری آئین اور جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، طاہرالقادری کینیڈا میں بیٹھ کر عوام کو جمہوری نظام کے خلاف اکسا رہے ہیں جبکہ شیخ رشید تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور چوہدری برادران کے ساتھ ملکر جمہوریت پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کام ہی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کئے جانے والے کاموں پر تنقید کرنا ہے، جبکہ چوہدری برادران دوسروں کا سہارا لے کر سیاست میں خود کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں۔ سعد رفیق نے کہا کہ شیخ رشید ٹرین کی 2 بوگیاں بک کرا کے پوری ٹرین کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں، اگر شیخ رشید کو ٹرین مارچ کرنی ہے تو پوری ٹرین بک کرالیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے، پرویز مشرف کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، ہم اسے قبول کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 391719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش