0
Tuesday 17 Jun 2014 09:32
ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائیں گے

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے، آرمی چیف کا حکم

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے، آرمی چیف کا حکم
اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائیں گے، آپریشن پُرامن اور بہادر قبائل کے خلاف نہیں بلکہ ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈکورٹر پشاور کا دورہ کیا، جس میں انہیں شمالی وزیرستان آپریشن پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا بلاامتیاز خاتمہ کیا جائے، قوم اور بہادر قبائل کے تعاون سے آپریشن ضرب عضب کامیاب ہوگا، شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 392660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش