0
Monday 23 Jun 2014 13:01

خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پارٹی کارکن عبدالکریم ادوزئی کو اغواء کر لیا، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پارٹی کارکن عبدالکریم ادوزئی کو اغواء کر لیا، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

اسلام ٹائمز۔ پشتونخوامیپ کے رہنماء و صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر بتایا کہ گذشتہ روز خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پارٹی کارکن عبدالکریم ادوزئی کی گاڑی پر فائرنگ کی اور بعد میں انہیں زبردستی اغواء کرکے لے گئے۔ اس سے پہلے پشین میں 21 اور 22 مئی کی درمیانی شب حاجی بریگیڈ کے گھر پر بھی 70 کے قریب مسلح افراد گئے اور گن پوائنٹ پر نقیب اللہ عبدالباقی کو لے گئے ہیں۔ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی ہمارے کارکنوں کیساتھ اس طرح کا رویہ رکھا جا رہا ہے۔ یہ درست ہے کہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے۔ جن دہشت گردوں کو ہم نے پالا اور تربیت دی ان کیخلاف خود کارروائی پر مجبور ہوئے ہیں۔ ہمیں ملکی مسائل کا احساس ہے۔ ورنہ ہم ان مسائل پر شدید احتجاج کرتے۔ انہوں نے کہا کہ کریم ادوئی غیر سیاسی اور کاروباری شخص ہیں۔ ان کا گناہ صرف یہ ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپنے گھر پر دعوت پر بلایا تھا۔ خفیہ اداروں کا یہ طریقہ کار کسی بھی لحاظ سے درست نہیں۔ اگر ان کیخلاف کوئی ایف آئی آر ہے تو انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے۔ بغیر قانونی طریقوں سے اس طرح کسی کو گرفتار کرنا آئین پاکستان کی خلاف ورزی ہے۔

خبر کا کوڈ : 394327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش