0
Tuesday 24 Jun 2014 23:54

ڈی آئی خان، متاثرین وزیرستان کیلئے تین مقامات پر امدادی کیمپ قائم

ڈی آئی خان، متاثرین وزیرستان کیلئے تین مقامات پر امدادی کیمپ قائم
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں پاک فوج کامیابیاں حاصل کررہی ہیں۔ شمالی وزیرستان سے 16580 سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ ان میں تقریباً 1500 خاندان ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں۔المعز شوگر ملز نے متاثرین وزیرستان کیلئے دس لاکھ روپے کا امدادی چیک ڈپٹی کمشنر کے حوالے کر دیا۔ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ نے ان متاثرہ خاندانوں کی آباد کاری کیلئے شورکوٹ، نائیویلہ اور یارک کے مقام پرتین امدادی کیمپ قائم کر دیئے ہیں۔ جہاں انکی رجسٹریشن اور راشن دینے کا عمل بھی جاری ہے جبکہ متاثرین شمالی وزیرستان کیلئے ڈی سی ڈیرہ نے خصوصی طور پر چار روزہ پولیو مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ جو 27 جون تک جاری رہیگی۔ جس میں متاثرین شمالی وزیرستان کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے۔ اس کے علاوہ متعلقہ تھانوں اور پٹواریوں کو بھی ہدایات دی گئی ہیں کہ متاثرین شمالی وزیرستان کی رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کیا جائے اور اس کے بعدان میں امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ وقار علی خان نے دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ شورکوٹ، نائیویلہ اور یارک میں قائم امدادی کیمپوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ متاثرین شمالی وزیرستان کو جو افراد بھی اپنے ہمراہ پناہ دینگے اس کے متعلق متعلقہ تھانے کوآگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ اسکے بعد حکومتی مراعات ان خاندانوں میں بھی تقسیم کی جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 394825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش