0
Tuesday 24 Jun 2014 06:58

متاثرین وزیرستان کیلئے بیرونی مدد کی اپیل کیجائے، مولانا لطف الرحمن

متاثرین وزیرستان کیلئے بیرونی مدد کی اپیل کیجائے، مولانا لطف الرحمن
اسلام ٹائمز۔ صوبہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے حزب اختلاف رہنماء مولانا لطف الرحمان نے شمالی وزیرستان میں نقل مکانی کرنے والے مکینوں کے مسائل اور مشکلات کو نظر انداز کرنے پر بعض میڈیا اداروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض ادارے غیر ضروری معملات کو تو اجاگر کرتے ہیں لیکن آئی ڈی پیز سے متعلق اہم مسائل کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد سے میڈیا کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا لطف الرحمان نے صوبہ کے پی کے میں بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے مکینوں کے مشکلات، مسائل اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی اکژیت کیمپوں میں وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے وہاں رہنے کو تیار نہیں بلکہ وہ اپنے رشتہ داروں کے گھروں میں رہنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگ اپنے رشتہ داروں اور احباب سے ملنے دوسرے صوبوں میں نہیں جاسکتے ان پر پابندی متعصبانہ ا قدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ صوبائی حکومتیں شمالی وزریرستان کے لوگوں کی ملک کے لئے قربانیاں بھول گئی ہیں اور ان کے ساتھ دوسرے درجے کا سلوک نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے امدادی کیمپوں کا سیٹ اپ بنا لیا ہے، اور تمام اداروں سے مطالبہ ہے کہ آئی ڈی پیز کو نقد رقم ادا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کوفراہم وسائل ناکافی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بیرونی امداد کے لئے اپیل کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 394559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش