0
Wednesday 25 Jun 2014 22:45

خطے میں امن اور بھارت و پاکستان کو پٹری پر لانے کے لئے امریکہ درپردہ سرگرم ہونے کا انکشاف

خطے میں امن اور بھارت و پاکستان کو پٹری پر لانے کے لئے امریکہ درپردہ سرگرم ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ اس بات کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو قریب لانے اور خطے میں مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیگر مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے امریکہ درپردہ کوششیں کر رہا ہے جب کہ گزشتہ ماہ نئی دہلی میں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے درمیان ملاقات ان ہی کی کوششوں کی ایک کڑی تھی جب کہ مستقبل میں خفیہ ڈپلومیسی میں سرعت لائی جا رہی ہے اور اس حوالے سے امریکی تھنک ٹینک پہلے ہی سرگرم نظر آنے لگے ہیں، بھارتی خبر رساں ایجنسی یو این این کے مطابق پاکستان کے سابق خارجہ سیکرٹری اور امریکہ میں اس کے سفیر جیل عباس جیلانی نے واشنگٹن میں ایک امریکہ تھنک ٹینک کی طرف منعقدہ کانفرنس میں حصہ لیتے ہوئے انکشاف کیا کہ ہند و پاک وزراءاعظم کے درمیان گزشتہ ماہ کی 26 تاریخ کو ہوئی ملاقات امریکی کوششوں کا ایک حصہ تھی، انہوں نے کہا کہ خفیہ ڈپلومیسی چینلوں کے ذریعہ دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سمیت مختلف معاملات اور مسائل حل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو سنجیدگی سے ایڈرس کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان نے قومی سلامتی مشیروں کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ جب وہ پاکستان کے خارجہ سیکرٹری تھے تو انہوں نے اس وقت بھی بھارت اور پاکستان کے درمیان حل طلب مسائل کو حل کرنے کی کوششوں کو بروئے کار لانے کی ہر ممکن کوشش کی جن میں ’’خفیہ ڈپلومیسی“ کا سہارا بھی شامل ہے، بھارت کو پسندیدہ ملک دینے کا تذکرہ کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے واضح کردیا کہ یہ معاملہ برقرار ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ حاصل ہوکر رہے گا تاہم اس میں تاخیر کر دی گئی ہے اور وقت پر فیصلہ سنایا جائے گا، ذرائع کے مطابق امریکہ میں پاکستان کی سابق خاتون سفیر شیریں رحمان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور اس سلسلے میں مختلف تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے سنجیدہ ہیں اور اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر کام ہو رہا ہے، شیریں رحمان نے ایک ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور نریندر مودی ملاقات حالات کو بہتر بنانے میں ایک اہم رول ادا کرے گی، شیریں رحمان نے کہا کہ دونوں ملک مسئلہ کشمیر اور دوسرے آپسی مسائل کے حل کرنے کے لیے جوائنٹ کمیشن کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور اس سلسلے واشنگٹن میں بھارت کی سابق سفیر نیروپما راﺅ کو تجویز پیش کی تھی جس پر انہوں نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا جب کہ یہ تجویز پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کو بھی پیش کردی گئی ہے اور امکان ہے کہ ہند و پاک خارجہ سیکرٹریز کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوران اس تجوویز پر اتفاق رائے ہو گا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ شیریں رحمان اور نیروپما راﺅ نے واشنگٹن میں اپنے قیام کے دوران بطور سفیر کئی مرتبہ خیالات کا تبادلہ کیا ہے جب کہ گزشتہ برس نیو یارک میں ڈاکٹر منموہن سنگھ اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں ایک اہم رول نبھایا حالانکہ دونوں لیڈروں کے درمیان بات چیت کرانے میں امریکہ کی کوششوں کو بڑی اہمیت دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 395091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش