0
Tuesday 1 Jul 2014 15:01

عمران خان نے لانگ مارچ کرنا ہے تو دہشت گردی کے خلاف کریں، اعجاز الحق

عمران خان نے لانگ مارچ کرنا ہے تو دہشت گردی کے خلاف کریں، اعجاز الحق
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء گروپ کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے لانگ مارچ کرنا ہے تو دہشت گردی کے خلاف کریں، انتخابات کو متنازعہ بنانے کے عمل سے ملک میں انتشار اور انارکی پھیلے گی اور ایسے اقدامات اٹھانا افواج پاکستان سے یک جہتی کا اظہار نہ ہوگا نہ ہی ملک و قوم کی کوئی خدمت ہوگی، وہ ہارون آباد میں صحافیوں کے پینل سے بات چیت کر رہے تھے۔ اعجاز الحق نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون افسوسناک ہے، جس کا چیف منسٹر نے فوری نوٹس لیا اور ایک وزیر، اور پرسنل سیکرٹری کی برطرف کرکے جوڈیشل کمیشن بنا دیا۔ اس لے طاہر القادری کو اسکی کارکردگی کا انتظار کرنا چاہئے، اور بائیکاٹ ختم کرکے پیش ہونا چایئے۔ اعجاز الحق نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ تعداد میں آئی ڈی پیز پاکستان میں موجود ہیں، اس چیلنج سے نمٹنا آسان کام نہیں، لہذا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر کی جماعتیں ملک و قوم کی خاطر متحد ہو جائیں، اور درپیش چیلنجز سے نبر آزما ہوں، ورنہ دشمن مواقع کی تلاش میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 396257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش