0
Friday 11 Jul 2014 00:38

جلد ہی ملک میں اندھیروں کی جگہ اجالے ہونگے، شہباز شریف

جلد ہی ملک میں اندھیروں کی جگہ اجالے ہونگے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے وہ آج انقلاب کی بات کررہے ہیں، جب ڈینگی کی وبا پھیلی اور سیلاب و زلزلہ آیا تو اس وقت کینیڈین بابا کہاں تھے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ چین سے واپسی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ باتیں کرنا آسان اور عمل کرنا مشکل ہے، ہم نے خالی نعرے نہیں لگائے بلکہ کام بھی کرکے دکھایا ہے۔ طاہر القادری ہر سال عوام کو گمراہ کرنے آجاتے ہیں، کینیڈی بابا ڈینگی، سیلاب اور زلزلے کے وقت کہاں تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ہے، چینی اداروں نے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے بجلی کے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ جلد ہی ملک میں اندھیروں کی جگہ اجالے ہوں گے۔ شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایک ہی لانگ مارچ کی ضرورت ہے وہ ہے ”ترقی اور خوشحالی کال انگ مارچ“۔ حکومت کے خلاف باتیں کرنے والوں کو ملکی منصوبے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 398726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش