0
Friday 18 Jul 2014 17:34

کراچی میں یوم علی (ع) کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی میں یوم علی (ع) کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رینجرز نے یوم علی (ع) کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 6 خودکش جیکٹ سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے منگھوپیر سلطان آباد میں کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا جس میں 6 خودکش جیکٹس بھی شامل ہیں۔ سندھ رینجرز کے بریگیڈیئر حامد نے بتایا کہ منگھو پیر میں کارروائی گزشتہ دنوں گرفتار ہونے والے دہشت گرد کی نشاندہی پر کی گئی ہے اور جو اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ان میں 2 ایل ایم جی، ایم ایس جی کی سینکڑوں گولیاں، ایک راکٹ لانچر اور 12 راکٹ بھی شامل ہیں۔ بریگیڈیئر حامد کے مطابق 4 بارودی سرنگیں اور ایک رائفل بھی برآمد ہوئی ہے، برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارود یوم علی (ع) کے موقع پر کراچی میں استعمال کیا جانا تھا تاہم رینجرز کی بروقت کارروائی سے شہر میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 400179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش