0
Tuesday 22 Jul 2014 00:04

عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے استعفے کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے استعفے کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کپتان کہتے ہیں کہ دھاندلی ثابت ہونے پر سردار ایاز صادق اسپیکر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔ ایک بیان میں عمران خان نے این اے ایک سو بائیس میں انگوٹھوں کی تصدیق کے عمل میں تاخیر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صرف چھ پولنگ اسٹیشنز کھولے گئے ہیں، نادرا نے تصدیق کی کہ ووٹوں کی چھان بین ابھی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ثبوت کے باوجود الیکشن ٹربیونل ووٹوں کی تصدیق نہیں کر رہا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پی پی ایک سو سنتالیس میں بھی دھاندلی ثابت ہو چکی ہے لیکن الیکشن ٹربیونل ووٹوں کی تصدیق کی بجائے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔
خبر کا کوڈ : 400787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش