0
Sunday 3 Aug 2014 22:50

پنجگور میں اسکول بند کرانے والے بلوچ قوم کے دشمن ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

پنجگور میں اسکول بند کرانے والے بلوچ قوم کے دشمن ہیں، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کچھ لوگ نیشنل پارٹی اور ایک سچی جمہوریت کی مخالفت کی وجہ سے اسکولوں کو بند کروا کر کوئی مینڈیٹ حاصل نہیں کرسکتا۔ البتہ وہ قوم کو زوال کی جانب لے جا رہا ہے۔ نیشنل پارٹی چاہے اقتدار میں رہے نہ رہے لیکن وہ اسکولوں میں بچیوں کی تعلیم کی مخالفت کرنے والے کے خلاف تھی، خلاف ہے اور خلاف رہے گی۔ وزیر پارٹی کی بدولت بنتے ہیں، پارٹی وزیروں سے نہیں بنا کرتی ہے اور سیاسی پارٹی کو پارٹی عوام کی طاقت بناتی ہے۔ آج اگر ہم وزراتوں پر بیٹھے ہیں، تو یہ سب پارٹی کا کردار ہے۔ قوم کی شناخت انکی زبان اور انکی قومی طاقت ہوتی ہے، اس وقت بلوچ قوم کی طاقت نیشنل پارٹی ہے۔ ہماری جدوجہد کا بنیادی مقصد قوم کو ایک قومی پارٹی کا پلیٹ فارم دینا ہے۔ جو کہ نیشنل پارٹی کی شکل میں ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ خلافت کا نام لینا آسان کام ہے، مگر عمل کرنا مشکل ہے۔ پندرہ سالوں میں کیا ہوا ہے، سب کے سامنے ہے۔ آج کم مدت میں کیا ہوا ہے، کسی تعریف کے محتاج نہیں ہیں۔ 

انہوں نے اسکولوں کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجگور ایجوکیشن کے حوالے سے بلوچستان کا سب سے بڑا ایجوکیٹیٹ ضلع ہے۔ پنجگور کے تمام رہنے والے تعلیم یافتہ اور کافی تجربہ کار اعلٰی ذہنیت کے حامل لوگ ہیں۔ اسکولوں کو بند کرنے والے نہ صرف اسکولوں کے دشمن ہیں بلکہ قوم کے دشمن جانے جاتے ہیں۔ جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور صوبائی سرکار اپنے تمام وسائل اسکولوں کو بحال کرنے میں خرچ کرئیگی۔ صوبائی وزیر صحت میر رحمت بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے تنقید برائے تنقید غلط ہے۔ جسکا کوئی جواز نہیں۔ بلوچستان گذشتہ پندرہ سالوں سے دیوالیا بنا ہوا تھا۔ ادارے کرپٹ تھے۔ غریبوں کی سنی نہیں جاتی تھی۔ کوئی اجتماعی سوچ اور کام نہیں تھا۔ نیشنل پارٹی نے اقتدار شوق سے حاصل نہیں کیا۔ پارٹی بلوچ قوم کی تنگی اور مفلسی کو دیکھ کر الیکشن کا فیصلہ کرکے میدان میں اتری۔ عوام نے دیگر جماعتوں سے تنگ آکر نیشنل پارٹی کو میندیٹ دیا۔ یہ پھولوں کی سیج نہیں تھی، جسے ہم نے خوشی سے حاصل کیا ہے، بلکہ یہ کانٹوں کی سیج اور زہر کا پیالہ عوام کی مفلسی کو دیکھ کر پینا پڑا۔ پندرہ سالوں کا جو گند پڑا ہے، وہ ہم نے پیچھے نہیں چھوڑا ہے۔
خبر کا کوڈ : 402824
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش