0
Tuesday 5 Aug 2014 14:21

پاراچنار، احتجاجی دھرنے اور مظاہرے 8ویں روز بھی جاری، آج عمائدین اور کمشنر کے مابین اہم فیصلے متوقع

پاراچنار، احتجاجی دھرنے اور مظاہرے 8ویں روز بھی جاری، آج عمائدین اور کمشنر کے مابین اہم فیصلے متوقع

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر کے مختلف مقامات پر مسلسل 8 روز سے دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومتی محاصرے کے وجہ سے مرکزی دھرنے کے بیشتر شرکاء کو مختلف بیماریوں کی شکایات ہیں۔ ادھر دھرنوں کی وجہ سے سٹی میں تمام تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔ دوسری جانب عمائدین کا کمشنر کوoاٹ کے ساتھ جرگہ ہو رہا ہے، جس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں۔ پاراچنار شہر کے 4 محتلف مقامات پر قبائل کے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے اور مظاہرے مسلسل آٹھویں روز سے جاری ہیں۔ مظاہرین اپنے مطالبات اور فورسز کی حمایت جبکہ سول انتظامیہ کی مخالفت میں نعرے لگاتے ہوئے مطالبہ کر رہے ہیں کہ جامع مسجد پاراچنار کے سابق خطیب علامہ نواز عرفانی کی ایجنسی بدری کے احکامات واپس لیے جائیں، مذہبی معاملات میں انتظامیہ کی مداخلت بند کی جائے اور مقامی انتظامیہ کو تبدیل جبکہ کئی ماہ سے گرفتار قبائلی عمائدین کو فوراً رہا کیا جائے۔ پولیٹکل حکام کا کہنا ہے کہ قبائلی عمائدین کا جرگہ مسئلے کا پرامن حل نکالنے کی کوشش کر رہا ہے اور فریقین کے عمائدین سے مذاکرات جاری ہیں اور کمشنر کوہاٹ کے ساتھ ہونے والے جرگہ میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے اور آج کمشنر کے ساتھ ہونے والے جرگہ میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

خبر کا کوڈ : 403175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش