0
Sunday 10 Aug 2014 21:23
17اگست کو پاکستان بھر میں یوم فلسطین منایا جائیگا

تحریک انصاف ملک میں بےچینی پیدا کرنا چاہتی ہے، پرویز رشید

تحریک انصاف ملک میں بےچینی پیدا کرنا چاہتی ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک اںصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عوام کی حمایت حاصل نہیں کر سکتے۔ پارلیمنٹ میں اکثریت رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منفی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ لوگوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا انہیں عمران خان کا راستہ اختیار کرنا ہے اور ملک میں ترقی کے عمل کو روکنا ہے یا ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وزیراعظم نواز شریف کا راستہ اختیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں بےچینی پیدا کرنا چاہتی ہے۔ چودہ اگست کے موقع پر تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کی اپیل سے ایک خوشی کے موقع پر لوگوں پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ   17 اگست کو پاکستان بھر میں یوم فلسطین منایا جائےگا، اور فلسطینیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا انہوں نے یہ اعلان جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقدہ لبیک قبلہ اول مارچ سے اپنے خطاب کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 17اگست کو یوم فلسطین منانے کی تجویز امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دی تھی، جسے حکومت نے قبول کرلیا ہے اور سترہ اگست کو بھرپور انداز میں یوم فلسطین منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 404053
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش