0
Wednesday 13 Aug 2014 00:06

عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری نواز شریف کو پریشر میں لانے میں کامیاب ہوگئے

عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری نواز شریف کو پریشر میں لانے میں کامیاب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری حکومت کو پریشر میں لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ تجزیہ کار ہارون رشید کہتے ہیں کہ نواز شریف دوران خطاب ہیجانی کیفیت کا شکار تھے اور واضح لگ رہا تھا کہ وہ پریشر میں ہیں اور یہ کپتان کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اعلان دراصل تحریک انصاف اور پاکستانی عوامی تحریک کے احتجاج کو ختم کرنیکا ایک حربہ ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ میاں صاحب نے بہت دیر کردی ہے، اب معاملہ ایسی بند گلی میں داخل ہو چکا ہے جہاں سے واپسی ناممکن بنا دی گئی ہے، اور یہ صورتحال کسی بھی ایڈونچر کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 404432
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش