0
Friday 22 Aug 2014 08:11

’’دھرنے کے قریب کنٹینر کیوں لگائے‘‘ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے مذاکرات معطل کردیئے

’’دھرنے کے قریب کنٹینر کیوں لگائے‘‘ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے مذاکرات معطل کردیئے
اسلام ٹائمز۔ دھرنے کے قریب کنٹینرز کیوں لگائے۔؟ تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے مذاکرات روک دیئے، حیدر عباس رضوی کہتے ہیں عوامی تحریک نے ایک دن کے لیے بات چیت روکی، اسد عمر بولے کنٹینرز پر تحفظات ہیں مگر بات چیت کو تیار ہیں، گورنر پنجاب کہتے ہیں قوم جلد خوشخبری سنے گی، اسد عمر نے بھی مذاکرات کی بحالی کا عندیہ دے دیا۔ لانگ مارچ اور دھرنے کے تقریباً ایک ہفتے بعد مذاکرات شروع کر کے دونوں جماعتوں نے اگلے ہی دن بات چیت روک دی۔ دھرنے کے قریب لگائے کنٹینر اس کی بڑی وجہ سامنے آئی۔ تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ کنٹینر دھرنے کے شرکاء کی حفاظت کے لیے لگائے ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے رہنماء اسد عمر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ایس ایم ایس کی دوری پر ہیں اور بات چیت کے لیے تیار ہیں، اسد عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے لیے تو وہ بھی تیار ہیں تاہم اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں کنٹینر لگائے جانے پر تحفظات ہیں۔ مذاکراتی کوششوں میں پیش پیش گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف جلد دوبارہ مذاکرات کے لیے آمادہ ہو جائے گی اور قوم کو جلد خوشخبری دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 406061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش