0
Friday 12 Sep 2014 22:37

کوئٹہ میں پی آئی اے کی فلائٹ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی

کوئٹہ میں پی آئی اے کی فلائٹ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
اسلام ٹائمز۔ جمعہ کو پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 368 جو کراچی سے کوئٹہ آ رہی تھی، کوئٹہ ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت اچانک ائیر فورس کے 2 فائٹر طیارے اسکے سامنے آ گئے۔ پی آئی اے کی فلائٹ کے کپتان نے فلائٹ کو ہنگامی طور پر کوئٹہ ائیرپورٹ پر اتار لیا۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق کراچی سے آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ میں 100 مسافر جبکہ 8 سے زیادہ عملے کے افراد سوار تھے۔ پی آئی اے کی فلائٹ کو ری روٹ دیا گیا تھا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر پی آئی اے کا پائلٹ ہنگامی لینڈنگ نہ کرتا تو ائیرپورٹ پر ایک بڑے حادثے کا امکان تھا۔ کراچی میں اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کوئٹہ ائیرپورٹ پر پی آئی اے کی فلائٹ کے سامنے ائیر فورس کے دو فائٹر طیارے کس طرح اچانک سامنے آ گئے جبکہ کوئٹہ کنٹرول ٹاور نے پی آئی اے کی فلائٹ کو کوئٹہ ائیرپورٹ پر اترنے کی اجازت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 409381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش