0
Wednesday 24 Sep 2014 01:19

شاہ محمود قریشی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، اشتیاق احمد

شاہ محمود قریشی کے تمام الزامات مسترد کرتے ہیں، اشتیاق احمد
اسلام ٹائمز۔ عام انتخابات 2013 میں شدید بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس جمعے کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران، نادرا، پی سی آئی ایس آر اور پرنٹنگ پریس کارپوریشن کے عہدیداران شریک ہوں گے جو مقناطیسی سیاہی سمیت دیگر الزامات کا جائزہ لیں گے۔ میڈیا کو جاری بیان میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا کہ ہم شاہ محمود قریشی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، ہماری طرف سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکا گیا تھا، عام انتخابات سے متعلق جلد حقائق نامہ تیار کیا جائے گا جو 29 ستمبر کو انتخابی اصلاحات کمیٹی کو پیش کریں گے، اس سے قبل بھی 19 ستمبر کے اجلاس میں کمیٹی ممبران کو بریفنگ دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 411291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش