0
Friday 19 Sep 2014 23:12

شناختی کارڈز کی بنیاد پر ووٹرز کی تصدیق ممکن ہے، الیکشن کمیشن

شناختی کارڈز کی بنیاد پر ووٹرز کی تصدیق ممکن ہے، الیکشن کمیشن
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سافٹ وئیر کے پرنٹ میں شفافیت کے مسائل ہیں تاہم شناختی کارڈ کی بنیاد پر ووٹر کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں الیکشن کمیشن، نادرا اور پی سی ایس آئی آر حکام نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ مقناطیسی سیاہی کی بنیاد پر انتخابات کو غیر شفاف کہنا درست نہیں کیونکہ قومی شناخی کارڈ کی بنیاد پر حقیقی ووٹرز کی شناخت ہو جاتی ہے، ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے شناخی کارڈ کا ہونا قانونی تقاضا ہوتا ہے۔ اس موقع پر نادرا حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نادرا سافٹ وئیر کے ذریعے انگوٹھےکے نشان کی مکمل تصدیق ممکن نہیں ہے کیونکہ سافٹ وئیر کے پرنٹ میں شفافیت کے مسائل ہیں تاہم شناختی کارڈ کی بنیاد پر ووٹر کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انتخابی عمل سے متعلق 532 تجاویز و سفارشات موصول ہو چکیں۔ ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ڈی جی پرنٹنگ کارپوریشن کو بھی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 410564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش