0
Tuesday 30 Sep 2014 16:19

خورشید شاہ نے عمران خان کو 10 ارب کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا

خورشید شاہ نے عمران خان کو 10 ارب کا ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کرپشن کے الزامات عائد کرنے پر عمران خان کو دس ارب روپے کا ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ خورشید شاہ نے عمران خان کے بیس اگست اور انیس ستمبر کے کرپشن الزامات کیخلاف ہت عزت کا قانونی نوٹس بجھوایا‎ ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جھوٹے، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی الزامات عائد کئے ہیں۔ یہ الزامات نہ صرف اندورن ملک بلکہ بیرون ممالک بھی ذرائع ابلاغ پر دیکھے گئے ہیں۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان غلط الزامات عائد کرنے پر چودہ روز کے اندر غیر مشروط معافی مانگیں یا پھر دس ارب روپے کا ہرجانہ ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 412483
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش