0
Friday 22 Oct 2010 16:23

افغان امن جرگہ مذاکرات کیلئے تیار طالبان کو ترغیبات دینے پر رضا مند

افغان امن جرگہ مذاکرات کیلئے تیار طالبان کو ترغیبات دینے پر رضا مند
 کابل:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق افغان امن جرگہ نے بات چیت کے لیے تیار طالبان کو ترغیبات دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔سعودی عرب سے ثالثی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔70 رکنی امن جرگے کے ترجمان قیام الدین کشف نے دارالحکومت کابل میں میڈیا کو بتایا کہ ہتھیار پھینکنے والے عسکریت پسندوں کو رہائش،ملازمت اور نقد رقم دی جاسکتی ہے۔انھوں نے او آئی سی اور سعودی حکومت سے درخواست کی کہ وہ افغانستان میں دس برس سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ سعودی عرب اس سلسلے میں کیا کردار ادا کر سکتا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ان تین ملکوں میں سے ہے جنھوں نے طالبان حکومت کو تسلیم کیا تھا اور اس کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔
آج نیوز کے مطابق افغان حکومت کی قائم کردہ امن کونسل نے طالبان کو مذاکرات کی میز پرلانے کیلئے سعودی عرب سے مدد مانگ لی۔ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کی سربراہی میں قائم کونسل کے ترجمان نے کہا کہ طالبان ہتھیار ڈال کر امن عمل کا حصہ بن جائیں۔ امن کونسل طالبان کے جائز مطالبات سنے گی اور فریقین میں اعتماد بحال کیا جائے گا۔سعودی شاہ سے طالبان کو امن عمل کا حصہ بننے کیلئے اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے۔ دوسری جانب جنوبی افغانستان میں مزاحمت کاروں نے نیٹو فوجی ہلاک کر دیا۔صوبہ ہرات میں بم دھماکے سے چار افغان فوجی مارے گئے۔
خبر کا کوڈ : 41304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش