0
Thursday 9 Oct 2014 21:39

ڈرون حملے عالمی اداروں کے اصولوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، فضل الرحمٰن

ڈرون حملے عالمی اداروں کے اصولوں کے منہ پر طمانچہ ہیں، فضل الرحمٰن
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے شمالی وزیرستان پر ڈرون حملوں کو پاکستان کے لئے چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر ڈرون حملے عالمی اداروں کے اصولوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ مولانا فضل کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ڈرون حملے کے ذریعے بین الاقوامی اصولوں اور ضابطوں کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ مشکلات میں گھرے وطن کو مزید مشکلات کی طرف دھکیلا جارہا ہے اور یہی عالمی ایجنڈا محسوس ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے ملک کی سلامتی پر حملے ہیں، ملک میں بدامنی پھیلانے کے لئے بین الاقوامی ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے بھارت کی جانب سے سرحدوں پر گولہ باری اور فائرنگ کی شدید مذمت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا چاہیئے لیکن واقعات نے ثابت کہا ہے کہ بھارت نے غیر ذمہ داری کا مظاہر کیا ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کے باوجود ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 413881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش